کھٹی بھی، میٹھی بھی۔۔۔! املی کے ان گنت فوائد

املی بے شمار فوائد کا حامل پھل ہے، طبی ماہرین عمدہ صحت کیلئے املی کھانا ضروری قرار دیتے ہیں۔مختلف پکوانوں میں استعمال کے ساتھ اس کا جوس یا شربت صحت کیلئے نہایت مفید ہے، کیوں کہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، آئرن ، فاسفورس، قدرتی شکر، وٹامن سی، ٹارٹیک ایسڈ، پوٹاشیم، میگنیشیم، مختلف کیروٹینائڈز اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات کی بھرپور فراہمی ہوتی ہے۔

املی میں میٹھا، کھٹا گودا ہوتا ہے، جو روایتی ادویہ میں اور دھاتی پالش کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کے درخت کی لکڑی مختلف کاموں کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے، جب کہ بیجوں کا تیل بھی نکالا جاسکتا۔

انڈٰین کھانوں میں املی کے نرم پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔املی لمبی عمر، درمیانی نشو و نما کا درخت ہے، جس کی اونچائی 40 سے 60 فٹ تک ہوتی ہے۔درخت پوری دھوپ میں اچھی طرح اگتا ہے۔

املی جسے فارسی میں تمرِہندی اور انگریزی میں Tamarind کہتے ہیں، شِفا بخش، غذائیت سے بھرپُور سيم پھليوں کی شکل کا کھٹا ميٹھا ایک پھل ہے۔ املی کا پھل حسن ذائقہ اور بے شمار فوائد کی وجہ سے دنیا بھر ميں کھايا جاتا ہے۔

املی کے پیسٹ کے کئی استعمال ہیں، جن میں چٹنی، سالن اور ہیں۔ املی کی میٹھی چٹنی ہندوستان اور پاکستان میں بہت سے نمکین کے ڈریسنگ کے طور پر مشہور ہے اور اکثر اسے سموسے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔سردی ہو یا گرمی، املی ہر موسم میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے اچار، مُربہ اور چٹنی وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں