سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

سندھ بھر میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں ضلع شرقی سے پولیو کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے نکلا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی پورے خطے کا معاشی مرکز ہے، نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویشناک بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں