سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
پولیو وائرس کی تصدیق کےبعد محکمہ صحت نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کا دورانیہ مزید 2 روز بڑھادیا۔
ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر جعفر کے مطابق وائرس کی تصدیق قاسم آباد پمپنگ اسٹیشن سے حاصل ماحولیاتی نمونے میں ہوئی، سمپل 8 نومبر کو لیا گیا تھا۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ جولائی 2021 میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کےبعد سے حیدرآباد میں پولیو وائرس نیگیٹو تھا۔