شاہی باورچی خانے کا منفرد پکوان نرم، ملائم اور مزیدار ریشمی کباب۔
آپ نے گھر میں کوئی دعوت رکھی ہے تو ریشمی کباب اس تقریب کی سب سے خاص ڈش ثابت ہوسکتے ہیں۔
ریشمی کباب بنانے کے لیے
———————————————–
اجزا:
——————–
چکن بون لیس کیوبز آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ 1 اور ½ چمچ
کچے پپیتے کا پیسٹ 1 چمچ
ہرا دھنیا اور پودینا آدھا کپ
ہری مرچ 3-4 عدد
پیاز 1 درمیانہ
2 بریڈ کے سلائس
پانی 1-2 چمچ
مکھن 2 چمچ
کریم 1 چمچ
ناریل پاؤڈر 1 اور ½ چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا 1 چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
تلنے کے لیے تیل
ترکیب
—————————–
چکن بون لیس کیوبز میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کچے پپیتے کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ تک میرینیٹ کریں۔
بلینڈر میں تازہ دھنیا اور پودینے کے پتے، ہری مرچ، پیاز، بریڈ کے سلائس اور تھوڑا پانی شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کریں۔
اب اسی بلینڈر میں میرینیٹ شدہ چکن، مکھن، کریم، ناریل پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ، نمک، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔
اب ہاتھوں کو تیل سے چکنائی کرلیں اور کباب کی شکل بنا لیں، اب اسے گرل پین/فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اور کباب کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔