کہنے کو دال۔۔ فائدے میووں کے۔ ماش.

ماش کی دال توانائی کا آتش فشاں۔پروٹین،فولاد،کیلشیئم اور وٹامنز کا خزانہ۔اس میں اس قدر غزائی اجزا پائے جانتے ہیں کہ یہ طاقت کے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔ ماش کی دال میں وٹامن بی 6 ، پوٹاشیئم ، زنک ، کاپر اور مینگنیز جیسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں جو آپ دل ، دماغ اور قوت مدافعت کو چٹان جیسی مضبوطی دیتے ہیں،جس سے آپ کا جسم بڑے امراض کا مقابلہ کرنے کا اہل ہوجاتا ہے۔ان عناصر کی بدولت آپ کے جسم کی دفاعی لائن پہلے ہی حملے میں کورونا اور دیگر جراثیموں کو مار بھگانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔دال ماش کالی ہو یا سفید والی، فائدے کم و بیش برابر ہی ہیں.ان اجزا کے علاوہ بھی کئی دیگرقیمتی اجزا بھی ماش کی دال میں پائے جاتے ہیں۔ جو درج زیل ہیں۔
full of polyphenols
ماش میں شامل یہ وہ جز ہے جو جسم میں فاسد مادوں سے لڑتا ہے۔سورج کی الٹراوائلٹ ریز کے نقصانات کو دور کرتا ہے، دل کو خطرات سے محفوط تر بناتا ہے۔

high in protein
ایک آپ نے ایک کپ ماش کی دال پکائی تو سمجھ لیں کہ آپ نے 18 گرام گوشت بھی پکالیا۔ یہ اس دال کا مفت میں ایک زبردست فائدہ ہے۔کیونکہ ماش میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

Rich in iron
ماش کی دال کے ایک کپ میں صرف پروٹین ہی نہیں۔بلکہ فولاد کی ایک بڑی مقدار بھی آپ کو ملے گی، یہ فولاد آپ کو توانا رکھےگا۔اور خون کو بنانے کے بھی کام آئےگا۔

Full of calcium
اس دال میں کیلشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو آپ کے جوڑوں ، ہڈیوں اور جسم کو بے حد طاقت ور بنادیتی ہے۔ایک کپ ماش کی دال سے مفت کا 38 گرام اصلی کیلشیئم ملتا ہے۔

Lot of fiber
اگر ماش کی دال آپ چھلکوں والی استعمال کررہے ہیں تو آپ کو اضافی فائبر بھی ملے گا، جو آپ کی آنتوں کا نظام درست رکھے گا، وزن بھی گھٹائےگا۔

good source of folic acid.
اس دال میں موجود فولک ایسڈ جسم کی گروتھ میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔منہ کے چھالوں یا ماؤتھ السر کے مریض فولک ایسڈ کی بدولت خاص شفا پاتے ہیں۔اس سے بالوں کی نشونما اچھی ہوتی ہے۔ فولک ایسڈ دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔اس کا حاملہ خواتین کو بھی بہت فائدہ ہے ، فولک ایسڈ کی گولیاں استعمال کرنے والی خواتین کو تولیدی عمل میں آسانی ہوتی ہے۔ماش کی دال کے مسلسل استعمال سے بھی دوا جیسے فائدے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

high in magnesium
میگنیشیئم وہ عنصر ہے جو دماغ کو طاقت دیتا ہے،ماش کی دال میں موجود یہ جز آپ کو اچھی نیند لانے میں مدد دیتا ہے، ڈیپریشن کو دور کرتا ہے، نفسیاتی مسائل میں بھی کام آتا ہے۔
اس دال میں موجود اجزا مردانہ تولیدی نظام کو بھی درست حالت میں رکھتے ہیں۔اور مادے کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔
ماش کی دال ہفتے میں دو بار لازمی کھانے سے جسم کو ضروری اجزا میسر آتے رہتے ہیں۔ اور جسم توانا رہتا ہے۔ لیکن اگر کوئی مریض اس دال سے دوا کے فائدے حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اسے روزانہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “کہنے کو دال۔۔ فائدے میووں کے۔ ماش.

  1. دال کو پکانے کا طریقہ بھی بتا دیں کہ جس سے ذائقہ بھی آئے اور اس کی افادیت بھی ضائع نا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں