میں محو پرواز تھا
میں فضا میں تھا
کئی خواب لیے
میں اونچی اڑان میں تھا
دوستوں عزیزوں سے ملنا تھا
ملاقاتوں کے رنگ بن رہا تھا
گھر والوں کے لیے گفٹ لیے
میں اونچی اڑان میں تھا
انتظار تھا تو بس!
نیچے اترنے کا
منزل پر پہنچنے کا
پھر
اچانک ایک آواز گونجی
میرا خواب ٹوٹا
میری آس چھوٹی
یقین ہو گیا
کہ
میں اونچی اڑان میں تھا
منزل پہ پہنچ کر بھی نہ پہنچ سکا
فضا میں اداسی چھا گئی
میری قضا آ گئی
تیس سیکنڈ میں زندگی بدل گئی
اور
میں اونچی اڑان میں تھا۔۔ ۔
