کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال میں “بزم سخن”

لیاقت نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال میں آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ”بزم سخن“ میں بیت بازی اور مشاعرہ کا انعقاد آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سلمان فریدی، ڈاکٹر علی ارسلان، ڈاکٹر اقتدار توفیق اور مہمان شعراء میں اردو ادب کے نامور شعراء طارق سبزواری، خالد عرفان، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ اور عنبرین حسیب عنبر نے شرکت کی۔

مجلس صدارت طارق سبزواری نے بیت بازی میں جیتنے والے خوش نصیب منیب طاہر اور زینب فاطمہ کے علاوہ ثمین بزمی کو شیلڈ پیش کی، ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا کہ آپ کی زندگی میں اکثر ایسے واقعات ہوتے ہیں جو آپ پر اپنا عکس چھوڑ جاتے ہیں، انہوں نے اس موضوع پر نظم بھی پیش کی۔

آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ نے کہا کہ ہمارے کالج میں غیرنصابی سرگرمیوں کی بھی تربیت دی جاتی ہے، اس سلسلہ کو کامیاب کرنے پر پرنسپل ڈاکٹر کریم اللہ مکی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، سلطان احمد اور ڈاکٹر جنید کی شکر گزار ہوں۔

تقریب میں جن طالبات نے بیت بازی، شاعری میں حصہ لیا،ان میں مبشرہ نقوی ،اقصیٰ روشن (آزاد)، مسکان کمال، ماریہ صفیہ (فیض)، سدرہ جالب، حنان صدیقی (جالب) اور منیب طاہر، زینب فاطمہ (درما)، سدرہ داﺅد، رمشا عظمت، اُسامہ صدیقی، اقراءشامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں