6جنوری 2014 کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اسکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اس واقعے میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن اسکول میں موجود 400 سے زائد طالب علموں کی جان بچالی۔
اعتزاز حسن کو اس کی بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔شہید اعتزاز کی یاد میں ‘سیلوٹ’ کے نام سے ایک پاکستانی فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔16 سالہ طالبعلم اعتزاز حسن کو سال 2014 کے لیے ‘ہیرالڈ’ کی بہترین شخصیت بھی منتخب کیا گیا ۔