سپر ہیرو رجنی کانٹ کی فلم دکھانے کیلئے10ہزارسینما گھربے قرار

بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ‘2.0’ نے ریلیز کے پہلے ہی روز اپنا سکہ جمالیا۔
اس فلم کے بزنس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ، ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 370 کروڑ بھارتی روپےکما چکی ہے۔
بھارت میں رجنی کانت کے کروڑوں دیوانے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں دس ہزار سینما گھروں نے فلم ‘2.0’ دکھانے کا اہتمام کرلیا ہے۔
فلم ‘2.0’ سائنس فکشن فلم ہے جو کہ بھارتی تاریخ کی میگا بجٹ فلم ہے جس پر 550 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے جبکہ یہ فلم پہلے ہفتے ہی میں اپنی لاگت وصول بھی کرچکی ہے،
سائنس فکشن فلم میں رجنی کانت اور اکشے کمار نے مرکزی کردار کیے ہیں اور یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ‘روبوٹ’ کا سیکوئل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں