ٹی وی ون کا پروگرام ’’عشق رمضان‘‘ مقابلے کی دوڑ میں کتنا آگے؟

ٹی وی ون کی رمضان نشریات ’’ عشق رمضان‘‘ ان پروگراموں میں سے ایک ہے ، جو پاکستان میں رمضان کی مناسبت سے مختلف چینلز کی جانب سے پیش کئے جارہے ہیں۔۔
عشق رمضان کو ناظرین کی خاصی تعداد میں پذیرائی حاصل ہے ۔ تاہم ٹی وی ون کے سروے میں اسے نمبر ون پروگرام قرار دیا جارہا ہے۔۔
ٹی وی ون کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی کی بدولت ’’عشق رمضان‘‘ کے آفیشل فیس بک صفحہ پر صرف 20 دن کے اندر لاکھوں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ٹی وی ون کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔ سیکڑوں صارفین اب تک بیش قیمت انعامات جیت چکے ہیں۔
ٹی وی ون کی نشریات اور ساحر لودھی کی میزبانی کو یقنیناً نظرین کی بڑی تعداد سراہتی ہے،ساتھ ہی دیگر ٹی وی شوز سے بھی ان کا کڑا مقابلہ رہتا ہے۔اس دوڑ میں نمبر کون ہے، اس کا فیصلہ تو ناظرین ہی کرسکتے ہیں۔

tv one sahir lodhi show

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں