balancing

رقص کرتے ہوئےسر پر 319 گلاس کا توازن قائم کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

قبرص: قبرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سر پر 319 گلاس توازن کے ساتھ رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس نامی 62 سالہ سیکیورٹی ایڈوائزر 1995 سے سر پر گلاس کا توازن قائم کر کے کرتب دِکھا رہے ہیں۔ باقاعدگی کے ساتھ ریستوران اور تقاریب میں اپنے فن کے جوہر دِکھانے والے ایرسٹوٹیلِس نے سر پر سب سے زیادہ گلاس کا توازن قائم کرنے کے ریکارڈ کی کوشش کی۔

انہوں نے 319 گلاس توازن کے ساتھ سر پر رکھ کیا 2022 میں نِتینوس کانتی کی جانب سے بنایا جانے والا 270 گلاس کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ریکارڈ کے لیے ایرسٹوٹیلِس کو کم از کم 10 سیکنڈ تک تمام گلاسز کو سر پر جس کو انہوں نے دُگنے وقت تک سر پر رکھ کر رقص کیا۔

ایرسٹوٹیلِس کاکہنا تھا کہ ان کا سر پر مختلف اقسام کے گلاسز کا توازن قائم کر کےریکارڈ کی کوشش کا ارادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں