شاہ رخ خان کیلئے ’’کرسٹل ایوارڈ‘‘

اہم خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان صرف بڑے پردے پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں کسی ہیرو سے کم نہیں اور وہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے حقوق کے حوالے سے کافی سرگرم رہتے ہیں..شاہ رخ خان کی ان ہی خدمات کے اعتراف میں انہیں رواں ماہ سالانہ ’’کرسٹل ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا..عالمی اقتصادی فورم کا 48 واں سالانہ اجلاس رواں ماہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوگا اور اس موقع پر 24 ویں سالانہ کرسٹل ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔کرسٹل ایوارڈ ہر سال ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔شاہ رخ‌کے علاوہ کئی دیگر غیرملکی فنکاروں‌کو بھی اس اعزاز سے نوازا جائے گا..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں