1965میںجب بھارتی فلم گائیڈ (Guide) ریلیز ہوئی تو ہر طرف دھوم مچ گئی، فلم میں دیو آنند اور وحیدہ رحمان کا رومانس ہر طرف ہاٹ ٹاپک بن گیا .. فلم کے ہدایتکار وجے آنند تھے، جبکہ موسیقی ایس ڈی برمن نے دی.ایس ڈی برمن کی موسیقی میںوائلن اور ہارمونیم کے امتزاج نے سننے والوں پر جیسے جادو سا کردیا. ان کے نغموں کی دھنوں میںبہتے جھرنوں اور ندیوں کا عکس شامل تھا . فلم کا نغمہ “گاتا رہے میرا دل ” سپر ہٹ ہوگیا..اور آج بھی رومانی نغموںمیں سرفہرست مانا جاتا ہے .
one of top song of Bollywood history
اس دور میں ممبئی کے سینما گھروںکے باہر لوگ لائن لگائے کھڑے ہوتے اور ٹکٹ نہیں ملتے.فلم گائیڈ کئی سال پردہ سیمیںپر چھائی رہی .
