گول مال (1979) .. ماضی کی ایک سپر ہٹ فلم

1979 میں‌ جب مزاحیہ فلم گول مال ریلیز ہوئی تو ہر طرف دھوم مچ گئی ،
فلم کے ہدایتکار ہری شیکیش مکرجی تھے.کہانی راہی معصوم رضا اور سچن بھوملک نے لکھی. فلم کا میوزک آرڈی برمن نے دیا جو یادگار ثابت ہوا.
اداکاروں میں‌ امول پالیکر ، بندیا گوسوامی ، اپتل دت ، دیون ورما ، ڈیوڈ ابراہام اور دینا پاتھک شامل تھے.
اس فلم کا گانا ، آنے والا پل جانے والا ہے ، سپر ہٹ ہوا.

فلم میں ڈبل پارٹ ادا کرنے والے ہیرو امول پالیکر کیلئے یہ فلم دھماکہ خیز ثابت ہوئی . اور وہ صف اول کے ہیرو شمار ہونے لگے.
فلم گول مال کو آج بھی بالی ووڈ کی ٹاپ مزاحیہ فلموں‌ میں‌سے ایک مانا جاتا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں