Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

قطر کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں