پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نگراں وزیر صحت ندیم جان کے مطابق تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔

نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کیلئے خطرہ ہے، پولیو لاعلاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

نگراں وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں