ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ 15 سال میں شہری سندھ کی 5 لاکھ نوکریوں کا کوٹہ مارا گیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کی ہمیشہ مذمت کی، شہری علاقوں کے نوجوانوں پر روزگار کے مواقع بند ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ستر کی دہائی سے کوٹہ سسٹم چل رہا ہے اور میرٹ کا قتل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کی نئی شکل سامنے آئی، دسویں اور گیارہویں کے بچوں کو منصوبے کے تحت فیل کیا گیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ کے کرپٹ افسران نے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا۔