لاہور: کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی گرفتاری کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے شہر بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر روڈ پر 10 لاکھ گاڑیاں ہیں، تو 2 لاکھ لوگوں کا لائسنس بنا ہوگا۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 73 لاکھ گاڑیاں روڈ پر چل رہی ہیں، مگر لائسنس صرف 13 لاکھ کے پاس ہے۔ عدالت نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت بڑا فرق ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے کیا کررہی ہے؟ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ہم نے اپنے لائسنس سینٹر 6 سے بڑھا کر 30 کردیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس کار حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت پر قتل کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں