معروف صحافی و شوبز صحافت کی نمائندہ شخصیت ناصر رضا 6 جنوری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔وہ ماضی کی ٹی وی فلم کے ایک مقبول جریدے کے مدیر بھی رہے۔ ناصر رضا ہردلعزیز شخصیت تھے۔ ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد بلاک 15 گلستان جوہر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی جب کہ ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔