بچوں کو اگر پچپن میں خوفزدہ اور شرمائے شرمائے رہنے کی عادت پڑجائے تو آگے جاکر یہ عادت ان کی ترقی کی راہ میںرکاوٹ بن سکتی ہے .
اس مسئلے کا ایک بہت شاندار علاج اور ایک ٹوٹکا پیش ہے ..
علاج یہ ہے کہ بچے کو ڈانٹنا چھوڑ دیں ، زور سے ڈانٹنا تو بچے کا دل کمزور کرتا ہے. بلکہ بچے سے ذیادہ سے ذیادہ بات کرکے ہر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کیجئے،،سات سال کی عمر تک اگر آپ نے نرمی سے کام لے لیا تو بچہ بہادری کی صفات کا حامل ہوجائے گا.
ٹوٹکا یہ ہے کہ جب بچہ سونے کیلئے لیٹ جائے تو اس کی تعریفیں اور حوصلہ افزائی کریں ..
جیسے بیٹا تم نے آج ڈرائنگ بہت اچھی بنائی تھی
تم نے آج گلی والے انکل کو پانی پلایا، یہ بہت اچھا کام کیا
تم نے دادا کے پاس بیٹھ کر اچھی اچھی باتیںکیں، وہ خوش ہوئے شاباش..
شکریہ