public holiday

جشن عید میلادالنبی: اسٹیٹ بینک کا 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پاکستان بھر میں جمعہ کو عید میلاد النبیؐ منائی جائے گی۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک 29 ستمبر 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا جاری اعلامیے میں کہنا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں