پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا آغاز

کراچی :کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک سال کے عرصے میں منصوبہ مکمل ہونا ہے، منصوبے پر سال کے آغاز سے کام شروع کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کینجھر سے دھابیجی اور پھر شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، لائن پھٹنے کی وجہ سے 36 گھنٹے لگتے ہیں، 10 کروڑ گیلن پانی ضائع ہوتا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ 2.3 ارب روپے کی لاگت سے نئی لائن ڈالی جا رہی ہے، بار بار بریک ڈاو?ن کے باعث جو مسائل ہوتے تھے وہ حل ہو جائیں گے، آخری بار 1976 میں لائن ڈالی گئی تھی، 48 سال بعد دوبارہ لائن ڈالی جا رہی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ دسمبر 2024 کے ا?خر تک یہ کام مکمل ہو کر پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے جو منشور میں وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے جو وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں