پشاور میں ہفتے کے روز ماشو خیل میں بچوں کی بیہوشی کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی.. اور افواہ پھیلا کر لوگوں کو بھڑکانے والے ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا..مرکزی ملزم کو ویڈیو میں بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ رچانے کا, حکم دیتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے. ان افراد نے بچوں کی بیہوشی کا ڈرامہ رچا کر پولیو مہم کے خلاف لوگوں کو اکسایا اور پھر سرکاری اسپتال پر حملہ کیا.. جس کے نتیجے میں علاقے کا واحد اسپتال تباہ ہوگیا..پولیس ویڈیو کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے..
(ویڈیو )