خصوصی بچوں کیلئے مفت علاج کااعلان

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل افراد کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب بھر میں40 ابتدائی طور پر ہزارخصوصی بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ، تشخیص اور مفت علاج فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر مزید بتایا پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لیے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس سے تعلیمی اداروں میں حاضری کو مزید موثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کی منظوری بھی دے۔اس کے علاوہ، وزیرِ اعلیٰ نے خصوصی بچوں کے لیے رائزنگ سٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے انہیں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مریم نواز نے 9 الیکٹرک بسوں کی بھی منظوری دی، جو خصوصی بچوں کے لیے مخصوص کی جائیں گی تاکہ انہیں بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خصوصی بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ان کا عزم ہے اور ان کی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے خصوصی بچوں کا خیال رکھنا اولین فرض ہے۔ ان اقدامات سے پنجاب میں خصوصی افراد کی زندگیوں میں بہتری آئے گی اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں