پریانکا چوپڑا کی ہم شکل پاکستانی اداکارہ سونیاحسین کے چرچے

لاہور:پریانکا چوپڑا کی ہم شکل پاکستانی اداکار سونیاحسین کے چرچے ہیں۔بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے ساتھ اداکاروں کے مداحوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی اداکاراو¿ں کی خوبصورتی نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور ان کی خوب تعریف کی جاتی ہے۔

پاکستانی اداکاراوں کا اکثر بالی ووڈ ستاروں سے موازنہ کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ہانیہ عامر کو پاکستان کی عالیہ بھٹ کا خطاب ملا ہے جب کہ سونیا حسین کا موازنہ پریانکا چوپڑاسے کیا جاتا ہے۔سونیا حسین ان دنوں پریانکا چوپڑا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہیں۔چند روز قبل سونیا حسین نے چند تصاویر شیئر کیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انہیں پریانکا چوپڑا کا ہمشکل قرار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونیا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اشتہار سے کیا یعنی 5 منٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کمائے اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 57 کروڑ روپے ہے جو کہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر (48 کروڑ روپے) سے بھی زیادہ ہے۔

سونیا حسین کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 3.1 ملین سے زائد ہے اور وہ اپنی تصاویر اکثر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے کامیڈی فلم ٹچ پٹن میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں