کراچی کے شہری کو 4 لاکھ کنڈے کا بل موصول

سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟

کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا، کیا یہ میرے پاس آئے تھے؟ کے الیکٹرک نے 2018ء سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے ملکر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں