سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر جاری ہے ،شازیہ مری

کھپرو:پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کھپرو میں سیلاب متاثرین کے گھروں کا افتتاح کردیا۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے تعلقہ کپرو کے گاو¿ں اشرف درس میں سندھ حکومت کے تعاون سے تیار کیے گئے سیلاب متاثرین کے گھروں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرشازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی کام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ آج غریب اور مستحق خاندان اپنے گھروں میں اچھی زندگی گزار رہے ہیں، جو پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاوسنگ اسکیم کے تحت ضلع سانگھڑ میں سیلاب متاثرین اور بے گھر افراد کے لئے بھی ایک لاکھ 5 ہزار 33 ہزار مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ کھپرو تعلقہ میں 6 ہزار ٹنڈوآدم 5 ہزار، سانگھڑ 2 ہزار، سنجھورو میں 7 ہزار اور جام نواز علی 4500 گھروں کی تعمیرات مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کی صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مخالفت کرچکے ہیں ۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے اس معاملے کو ختم کرنے کی بات کر چکے ہیں۔

بعد ازاں رکن قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری کی کھپرو کے مقامی ہال میں محکمہ انرجی حکومت سندھ کی جانب سے سندھ سولر انرجی پروگرام کے تحت غریب عوام کو سولر پینل کی تقسیم کے منعقد تقریب میں پہنچی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین جوکہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں ان میں سولر پینل تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں