اسرائیلی جارحیت: سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس کل ہوگا

سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کی جائے گی۔

غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملےکی شہادت پر بحث کی جائے گی جبکہ فلسطین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے مؤقف اور کوششوں پر بھی بات کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں