Security forces conduct 2 operations in Khyber Pakhtunkhwa

سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2کارروائیاں: 9خارجی دہشتگرد ہلاک،2جوان شہید

خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالاکنڈ اور سپاہی آفتاب علی کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں