سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آر اوز، ڈی آر اوز سے متعلق درخواست پر کارروائی سے روک دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حد سے تجاوز کیا، درخواست گزار عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرے، آر اوز، ڈی آر اوز کی تربیت روکنے کا نوٹی فکیشن فوری واپس لے، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اپیل میں الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔