بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے صارفین کیلئے عموماً پانچ چھ ہزار روپے کا بجلی کا بل بھی ایک بڑا بوجھ ہوتا ہے۔۔
انہیں ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ گھر میں موجود فرج ان کے لئے ایک ایئر کنڈیشن کے برابر ثابت ہورہا ہے۔
اگر آپ کا بل پانچ ہزار روپے آیا ہے تو سمجھ لیں اس میں تین ہزار روپے تک کی بجلی اکیلے فرج نے خرچ کی ہوگی۔۔
اس مالی بوجھ سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ فرج کو بند کردیا جائے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسے ممکن ہے، فرج کا تو ہر وقت آن رہنا ہی ضروری ہے۔
تو جناب کہنا یہ ہے کہ فرج کو دن میں تین بار دو ، دو گھنٹے کیلئے کھولا جائے۔۔ یعنی ایک بار جب فرج کو بہت اچھی طرح ٹھنڈا کرلیا جائے تو اسے رات کو 12 بجے بند کردیں،ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے فرج میں رات بھر کولنگ برقرار رہے گی۔
پھر صبح اٹھ کر 10 بجے سے 12 بجے تک فرج آن رکھیں۔۔اس طرح تھوڑی کم ہوئی کولنگ پھر بہترین ہوجائے گی۔
تیسرا اسٹیپ۔۔ شام 4 سے 6 بجے تک پھر دو گھنٹے فرج کو کھول دیں۔
اس طرح فرج میں سارا دن کولنگ قائم رہ پائے گی۔ رکھی اشیا بھی خراب نہیں ہوں گی۔ جبکہ آپ کا فرج 24 گھنٹے میں صرف 6 گھنٹے ہی چلے گا ۔۔ اور آپ کےبجلی کے بل میں واضح کمی ہوجائے گی۔۔
اس بچت ٹیکنیک پر عمل کرنے والے لوگوں کے بجلی کے بلوں میں ڈھائی سے تین ہزار روپے تک کی واضح کمی ہوجاتی ہے۔۔
اس شیڈول پر اسی ترتیب سے عمل کریں جو بتائی گئی ہے، کیونکہ شام 6 سے رات ساڑھے 10 بجے تک ملک میں بجلی کےمہنگے ترین چارجز اپلائی ہوتے ہیں،اس دورانیئے میں خرچ ہونے والی بجلی کی قیمت فی یونٹ 28روپے تک وصول کی جاتی ہے۔۔
تو اس شیڈول کو فالو کریں اور غیر ضروری بجلی کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔
اس عمل کا ایک اور بہت بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کم استعمال کی وجہ سے آپ کے فرج کی لائف بھی بڑھ جائے گی اور وہ خراب بھی کم ہوگا، یوں اس کی مرمت پر ہونے والے آپ کے بھاری اخراجات بھی بچ جائیں گے