اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسز قومی خزانے میں جمع ہوتے ہیں۔وکیل جماعت اسلامی نے موقف اختیار کیا کہ ان کی درخواست مختلف نوعیت کے سرچارجز اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ہے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔