اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم کاشوہرکوشادی کی اجازت دینے کاانکشاف

لاہور:پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔ اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے پوڈکاسٹ میںاپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ’میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اور مجھ میں 5 سال کا فرق ہے، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔

شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر سلمیٰ ظفر عاصم نے بتایا کہ’جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے عاصم سے کہاکہ آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کوبھی میں نے خود منایا۔

عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم کی شادی کے بعد نہ روو¿ں تو وہ راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔سلمیٰ ظفر کے مطابق اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں