Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں چھت گرگئی، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس دوران پیش آیا جب 2 منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 5 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، حادثے کی جگہ پر رش کے باعث ریسکیو اہل کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واقعے کے عینی شاہد مزدور مولا بخش نے بتایا کہ 3 دن سے اس عمارت میں کام کر رہے تھے، 8 سے 10 مزدور عمارت میں کام کر رہے تھے۔مولا بخش کا کہنا ہے کہ اب بھی ہمارے دیگر افراد عمارت میں دبے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں