پشاور میں جنم لینے والے راج کپور کا اصل نام رنبیر راج کپور تھا، وہ 14 دسمبر1924ءکو پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد پرتھوی راج کپور مشہور اداکار اور فلمساز تھے۔1935 میں بطور چائلڈ ایکٹر فلم نگری میں قدم رکھنے والے راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اورہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔
راج کپور نے آوارہ، برسات،شری 420 ،چوری چوری اور جاگتے رہوجیسی کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ ان کی فلم ’’آوارہ ‘‘اور ’’بوٹ پالش ‘‘کینز فلم فیسٹیول میں گولڈن پام ایوارڈ کے لئےبھی نامزد کی گئیں۔
راج کپور کو فلموں سے امن آزادی اور پیار کا پیغام دینے والا اداکار اور ہدایتکار مانا گیا ..1988 میں راج کپور کو فلم سازی سے متعلق ہندوستان کا اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوراڈ دیا گیا۔راج کپور2 جون1988 کو دہلی میں انتقال کر گئے۔
