ریلوے نے 1 کلومیڑ سے 200 کلومیٹر تک تمام کلاسز کے کرایوں میں کمی کردی۔
ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کی گئی، اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار کی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا، جو کم ہوکر 100 روپے کردیا گیا۔
خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا 1 کلومیٹر سے 130 کلومیٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا۔
ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔