Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

چیف جسٹس قاضی فائز جانبدار، پارٹی بن چکے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جانبداری دکھارہے ہیں، وہ پارٹی بن چکے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ اس ایوان کے اراکین 4 جولائی کو اڈیالہ جیل گئے، ہمارے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی حکم پر بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے گئے تھے، آئی جی جیل اور آئی جی پنجاب کو ایوان میں بلایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی ساتھی بہت دنوں سے لاپتہ ہیں، نہیں معلوم انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ پارٹی بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں