بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں سزا پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔
ترجمان نے فیصلے کو نہایت شرمناک اور شرعی احکامات کے منافی قرار دیدیا۔
ترجمان نے کہا کہ عدالتی فیصلہ قانون، ازدواجی اور عائلی قوانین پر سنگین و شرمناک حملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھک گیا، سیاسی انتقام کا مذموم ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر نا انصافی کا بدلہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے لیں گے۔