اسلام آباد :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کو موجودہ صورت حال میں فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرنا چا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے۔
ایوان زیریں میں اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور انہیں اجلاس میں طلب کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے۔