Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کو متنازعہ قرار دیدیا

تحریک انصاف کے خدشات کےبعد پیپلز پارٹی نے بھی آئندہ عام انتخابات کو متنازعہ قرار دیدیا۔

پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہےکہ الیکشن کا عمل متنازع ہوچکا، شفاف انتخابات نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کے کہنے پر الیکشن کمشنر تبدیل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں