کراچی :کراچی میں پولیس موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں پولیس نے پان شاپ میں ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے لٹیروں کی مدد کرنے والے مقامی شہری کو بھی دھر لیا۔
لوٹ مار میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل اور ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موبائل کی نمبر پلیٹ میں بھی ٹیمپرنگ کی تھی، ملزمان نے پان شاپ میں لوٹ مار کی، مالک نے موبائل پہچان لی تھی۔ملزم عباس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گلشن کا رہائشی ہوں، پولیس موبائل سے میرا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مجھے سامنا موبائل میں رکھنے کا کہا تھا۔پولیس کو ملزم نے بتایا کہ میں سمجھا پولیس والوں کی مدد کررہا ہوں، موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والوں نے چالاکی دکھائی تھی سمجھ نہیں سکا۔
پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ پر لوٹ مار کی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع پان شاپ پر سادہ لباس اہلکار پہنچے، دکاندار کے باہر نہ آنے پر ایک اہلکار زبردستی دکان میں گھس گیا اور جب دکاندار سے فون چھین کر ساتھی کے حوالے کیا تو دکاندارکوپکڑکرموبائل میں لے گیا۔دکاندار شاہ زیب مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوجون تین افراد سادہ لباس میں آئے اور کیش کاو¿نٹر سے سات ہزار روپے نکالے، آج رات دوبارہ اسی موبائل میں سادہ لباس میں تین افراد آئے۔
ایک شخص دکان کے اندرآیااور مجھے باہرلیکر نکلا، دوسرے نے دکان سے پچاس ہزار کی سگریٹ اورپندرہ ہزار روپے لوٹے، مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی پر لے گئے۔موبائل سے اتارااورمیری جیب سے دس ہزار روپے بھی نکال لئے، موبائل کے آگے نمبر پلیٹ تھی نہ پیچھے،ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔