لانڈھی تھانے کی حدود میں پولیس بیرکس میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔
پیر کی صبح لانڈھی نمبر 4 میں واقع لانڈھی تھانے کی حدود میں قائم پولیس بیرکس میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو کانسٹیبل 30 سالہ فہمید اختر اور 35 سالہ گل شیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فہمید اختر دم توڑگیا۔
ایس ایچ او لانڈھی شمشاد چاچڑ کے مطابق بیرکس میں فائرنگ کا واقعہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا، ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی کا گن مین علی حسن نائن ایم ایم پستول ایشو کرواکر ڈیوٹی پر جانے کیلئے بیرکس پہنچا اوراس نے پستول چار پائی رکھ دیا اور یونیفارم تبدیل کرنے لگا، اسی دوران ٹریفک کانسٹیبل گل شیر نے پستول اٹھالیا اور چیک کرنے لگا۔
اسی دوران گولی چل گئی، جس سے وہ خود سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور گولی آر پار ہونے کے باعث بیرک میں چارپائی پر بیٹھے کانسٹیبل فہیمد اختر کے سینے میں جالگی۔