پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے اکاونٹس منجمد

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ساڑھے 5 ارب کے بقایا جات ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ بینک اکاؤنٹس لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے منجمد کئے، اکاؤنٹس میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے ریکوری کیلئے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی معاشی مسائل میں گھری قومی ایئر لائن کو عدم ادائیگی پر پی ایس او نے فیول کی فراہمی روک دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں