reduction

پیٹرول کی قیمت میں8روپے کمی، ڈیزل بھی سستا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول 8روپے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول فی لیٹر 323روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 318روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کی رات کو نگران حکومت نے غیر متوقع طور پر پٹرول کی قیمت میں26.02 روپے کا اضافہ کیااور کئی قیمت 305 روپے سے بڑھ کر 331.38روپے ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں