بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، 16 افغان طالبان ہلاک

راولپنڈی:پاکستانی فوج کی پاک افغان سرحد سے چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ 2ٹینک بھی تباہ کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح افغان طالبان کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ سرحدسے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرکی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائیڈ سے8 اور 9 ستمبرکی شام تک جاری رہا۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سےافغان سائیڈسے فائرنگ کامنہ توڑجواب دیاگیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہے ، اطلاعات کےمطابق اب تک16افغان طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق منہ توڑجواب میں افغان طالبان کے2ٹینک بھی تباہ کر دیئے گئے، پاک افغان بارڈرپربلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں