Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

آئندہ بجٹ میں 1500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار9 سو ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دیدی، جسے حاصل کرنے کیلیے اگلے بجٹ میں 1500 ارب روپے کے نئے ٹیکس تجویز کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دی جانیوالی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، ود ہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی بریفنگ میں شامل تھیں۔

درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے بجٹ میں تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں