میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی: صارفین پر 20 ارب 26 کروڑ کا بوجھ

نیپرا نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 1 سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 20 ارب 26 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقررہ مدت گزارنے کے باوجود پُرانے اور خراب پلانٹس چلائے جارہے ہیں، 2023 کے دوران مختلف شہروں میں 12 گھںٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کمپنیز میں 781 ارب سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایل این جی کی قلت اور مہنگے پلانٹس چلانے سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں