کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 38 سال کے متاثرہ شخص کو 7 نومبر سے بخار، سر درد اور الٹی کی شکایت تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک نیگلیریا سے 12 افراد انتقال کرچکے، 11 کا تعلق کراچی سے تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نگلیریا سے بچاؤ کیلئے ناک میں پانی ڈالنے میں احتیاط برتیں، طبی ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کریں۔