gas prices

گھریلو صارفین کیلیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں

لاہور: نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ملک کو گیس سیکٹر کو یومیہ 100 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے جو کو پورا کرنے کیلیے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت بڑھائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گیس ٹیرف میں وراثتی فرق ملا ہے، ملک میں گیس قیمت کا فرق ٹھیک کرنا ہے جس کے لیے ورکنگ مکمل کرلی ہے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ جس صوبے سے گیس نکلتی اسے گیس دینا پہلا حق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یومیہ 100 کروڑ جبکہ گیس سیکٹر کو سال کا 3000 کروڑ کا نقصان ہے۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس ذخائر کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنیاں جا چکی ہیں اور پورے ملک میں گیس کی قلت ہے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اس لئے گیس قیمت کم نہیں کر سکتے بلکہ معاہدے کے تحت گھریلو صارفین کیلیے قیمت کو بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں