نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کو5سالہ پلان بنانے کی ہدایت

کراچی:وفاقی وزیر صحت سیدمصطفی کمال نے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے پانچ سالہ فیوچر پلان کی تیاری کی ہدایت دی ہے۔وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر این آر اے ایس ایف سی اور ڈائریکٹر ڈریپ نے انہیں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وزیر صحت نے ادارے کی فعالیت کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ سالہ فیوچر پلان طلب کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ کیا جانا چاہیے کہ پانچ سال میں ہم کہاں پہنچنا چاہتے ہیں۔وزیر صحت نے ڈاکٹر سیف الرحمان خٹک کی بریفنگ کے دوران کہا کہ اداروں کو اپنے فیصلوں اور اقدامات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ فیصلے انسانی زندگی کی بہتری کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے اور آئندہ تین ماہ میں یہ لیب ڈبلیو ایچ او سے پری کوالیفائی کر جائے گی۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور انٹرنیشنل معیار اپنانا ضروری ہے تاکہ پاکستانی ادویات عالمی مارکیٹ میں زیادہ کامیاب ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ترجیح ادویات کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں